ہرارے: زمبابوے کے کرکٹ حکام اپنی ٹیم رواں برس اکتوبر میں پاکستان بھیجنے کے لیے تیار ہیں، تاہم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے حکومتی کلیئرنس کی ضرورت ہوگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق زمبابوین کرکٹ بورڈ کے کمیونی کیشنز منیجر ڈارلنگٹن مجونگا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث کئی ممالک کے خلاف سیریز سے ہاتھ دھونے پڑے مگر امید کا دامن نہیں چھوڑا، لہٰذا اب توقع ہے کہ دورۂ پاکستان کے لیے کلیئرنس مل جائے گی۔
کورونا وائرس کے باعث بیشتر سیزن بری طرح متاثر ہوچکا ہے اور مالی بحران میں مبتلا زمبابوین کرکٹ بورڈ اپنی بقا کے راستے تلاش کررہا ہے جب کہ گلوبل ایونٹس ملتوی ہونے کے سبب آئی سی سی کی جانب سے ملنے والے ممکنہ فنڈز کی فوری امید بھی ختم ہوگئی ہے۔