پانی بیچنے والے نے ارب پتی جیک ما کو پچھاڑ دیا!

بیجنگ: ژونگ شنشان (جو پانی کی بوتلیں بیچتے تھے) نے دولت میں علی بابا کے بانی اور چین کے امیر ترین شخص جیک ما کو پچھاڑ دیا۔
امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق ژونگ شنشان کے اثاثوں کی مالیت 58.7 ارب ڈالرز ہے۔
انہوں نے اپنی کمپنی ’نونگفو اسپرنگ‘ کی بنیاد 1996 میں صوبے ژی جیانگ میں رکھی تھی اور اب یہ چین کے ارب پتی افراد کی فہرست میں پہلے نمبر ہیں۔
نونگفو اسپرنگ کے مالک ژونگ شنشان سے قبل چین کے ارب پتی افراد کی فہرست میں علی بابا کے مالک جیک ما سرفہرست تھے۔
ژونگ نونگفو بیجنگ وانٹائی بائیوولوجیکل فارمیسی کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین بھی ہیں جو ادویہ ساز کمپنی ہے۔
ژونگ نونگفو کا شمار ایشیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جب کہ پہلے نمبر پر بھارت کے مکیش امبانی کا نام ہے۔

BeatJack maZhong shanshan