کراچی: زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 16 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زرمبادلہ ذخائر 18 ارب 95 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 10 جولائی تک مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 1 کروڑ 33 لاکھ ڈالر اضافے سے 12 ارب 5 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 14 کروڑ 92 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 6 ارب 89 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے ہیں۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مجموعی زرمبادلہ ذخائر 16 کروڑ 25 لاکھ ڈالر اضافے سے 18 ارب 95 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔