نیویارک پراپرٹی کیس: زرداری ایمبولینس میں عدالت پیش، عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد: سابق صدر زرداری کی عبوری ضمانت منظور، آصف علی زرداری بذریعہ ایئرایمبولینس کراچی سے وفاقی دارالحکومت پہنچے، جہاں ایمبولینس میں انہیں عدالت پہنچایا گیا۔ بعدازاں نیویارک پراپرٹی کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی گئی۔
آصف زرداری کی نیویارک اپارٹمنٹ انکوائری میں ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے کی۔
سابق صدر آصف علی زرداری بیماری کے باعث ایمبولینس میں عدالت پہنچے اور اپنی حاضری لگوائی۔
آصف علی زرداری کے وکلاء کی جانب سے نیویارک پراپرٹی کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست جمع کروائی گئی۔
عدالت نے آصف زرداری کی عبوری ضمانت کی درخواست منظنور کرتے ہوئے انہیں 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری 28 جولائی تک منظور کی اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

granted interim bailNewyork property caseZardari appears in court in ambulance