زرداری کا نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ!

کراچی/ لندن: سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور یوسف رضا گیلانی کی بھی بات کروائی۔
نجی ٹی وی کے مطابق آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں سینیٹ انتخابات، سیاسی صورت حال اور لانگ مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے اپنے سینیٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی بھی نواز شریف سے بات کروائی جب کہ نواز شریف نے سینیٹ الیکشن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Asif ali zardariNawaz shariftelephonic talk