زرد موسم کی یادداشت: ارشد رضوی کی علامتی خودنوشت کی اشاعت

کراچی: معروف فکشن نگار، ڈاکٹر ارشد رضوی کی خودنوشت "زرد موسم کی یادداشت” شائع ہوگئی۔ کتاب پر زیب اذکار حسین اور خالد معین جیسے سینئر قلم کاروں کی رائے درج ہے، جنہوں نے اسے ایک نیا اور جرأت مندانہ اسلوبی و ہیئتی تجربہ قرار دیا ہے۔

رواں بکس، کراچی کے زیر اہتمام خوب صورت گیٹ اپ کے ساتھ شائع ہونے والی یہ کتاب فضلی سنز، کراچی پر دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ اسے 03002902099 پر رابطہ کرکے رعایتی قیمت پر بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ناقدین نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ کتاب قارئین اور مبصرین میں یکساں پذیرائی حاصل کرے گی۔
یاد رہے کہ ارشد رضوی کا شمار کراچی کے اہم فکشن نگاروں میں ہوتا ہے۔

Dr Arshad RizviFazli SonsNew BookRawaan BooksZard Mausam ki Yaddast