کراچی: معروف اداکارہ اور بشریٰ انصاری کی بھانجی زارا نور عباس نے اپنی پہلی شادی ناکام ہونے کی وجہ بتادی ہے۔
زارا کی پہلی شادی 2014 میں بیرون ملک ہوئی تھی اُنہوں نے شادی سے قبل اپنے شوہر سے وعدہ لیا تھا کہ وہ انہیں اداکاری کی اجازت دیں گے، شادی کے بعد اُن کے پہلے شوہر کی جانب سے یہ وعدہ توڑ دیا گیا تھا۔
زارا نور عباس کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اُنہیں اس دوران اس بات کا احساس ہوا کہ انہوں نے جس شوق کے لیے شادی کی تھی وہ تو پورا نہیں ہورہا، اس پر انہوں نے اپنے پہلے شوہر سے راہیں جدا کرلیں اور وطن واپس آگئیں۔