پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین کسی کو استعمال کرنے نہیں دیں گے، ذبیح اللہ

کابل: ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان دو روز قبل مذاکرات ہوئے تھے، ہوسکتا ہے دونوں فریق کسی نتیجے پر پہنچ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ افغان طالبان دونوں فریقین کے مابین ثالث کا کردار ادا کررہے ہیں تاہم مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قبل ازیں پاکستانی طالبان غیر معینہ مدت تک طویل جنگ بندی کا اعلان کرچکے، جس کے باعث حملوں کا سلسلہ رکا ہے، ہماری کوشش ہے کہ معاملے میں جلد از جلد کوئی پیش رفت ہو۔
دھیان رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے جنگ بندی میں غیر معینہ مدت تک کے لیے توسیع کا اعلان کیا تھا جس کا پاکستان نے خیرمقدم کیا تھا۔

Afghan Taliban spokepersonAfghanistanPakistanZabi ullah Mujahid