اسلام آباد: وطن عزیز کو دُنیائے اسلام کی پہلی اور دُنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنے 24 برس مکمل ہوگئے، آج پورے ملک میں یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔
اسی مناسبت سے آج پورے ملک میں یوم تکبیر قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے اورملک بھر میں خصوصی تقریبات ہوں گی۔
واضح رہے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے 28مئی 1998ء کو بلوچستان کے علاقے چاغی میں چھ کامیاب ایٹمی دھماکے کیے، جس کے بعد اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے منایا جاتا ہے۔