اسلام آباد: پاکستان نے 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، ارض پاک کے ایٹمی دھماکوں سے ناصرف ملکی سرحدیں محفوظ ہوئیں بلکہ دشمن کا تکبر بھی خاک میں ملادیا گیا۔
جوہری دھماکوں کے بعد پاکستان دنیا کا ساتواں اور عالم اسلام کا پہلا ایٹمی ملک بن گیا، اس تاریخ ساز دن کو یوم تکبیر کے نام سے منسوب کیا گیا۔
واضح رہے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے، جس کے بعد ہر طرف اللہ اکبر کا نعرہ بلند ہوا اور پوری دنیا میں سنا گیا۔
22 سال سے یوم تکبیر اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا جاتا ہے، دشمن نے ارض پاک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہماری غیور افواج اسے ایسا جواب دیں گی کہ اس کی آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی۔