وہ وقت دور نہیں جب کشمیری بھارت کا یوم مرمت منائیں گے، پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی

کراچی: یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جامعہ کراچی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا تھا، ہے اور قیامت تک رہے گا۔ کشمیر سے محبت وطن عزیز کے ہر بچے، جوان، بوڑھے کو وراثت میں ملی ہے۔ کشمیریوں سے رشتہ قلبی و روحانی ہے۔
انہوں نے کہا کشمیرکو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370Aکا خاتمہ بھارتی جنتا پارٹی کے منشور کا حصہ تھا۔ اسی فرعونیت کی بنیاد پر عنقریب بھارت کشمیر سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی تھنک ٹینک کے طور پر کام کرتا ہے۔اور بہت جلد کشمیر اور اسٹرٹیجک اسٹڈیز، اسٹرٹیجک وارفیئر کے حوالے سے ایک بہت بڑے فورم کا قیام عمل میں لائیں گے۔ دنیا میں پیس مشن کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا چین نے بھارتی سازش کا بروقت ادراک کر کے بھارت کو لداخ اور گلوان ویلی میں سبق سکھایا۔ وہ وقت دور نہیں جب سری نگر ہائی وے سے ہم مقبوضہ کشمیر میں بغیر کسی روک ٹوک کے جا سکیں گے۔
سرنڈر مودی کے اقدامات کے نتیجے میں کشمیریوں پر بھارتی فوج نے ظلم و ستم کے نئے پہاڑ توڑنے شروع کیے مگر کشمیری آزادی کے متوالوں کا جذبہ آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگا۔
انہوں نے کہا مودی کی مسلم دشمنی کی ایک اور انتہا یہ ہے کہ پانچ اگست کو ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ مندر کے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد کی گئی۔
کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے سے لیکر آج تک فوج کا زمینی قبضہ ہے لیکن کشمیریوں کے دل بھارتی فوج اور غلامی سے آزاد ہوچکے ہیں


انہوں نے کہا کہ ہزاروں کشمیریوں کے قتل عام کی مرتکب بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں مذہبی مقامات اور گھروں کو آگ لگانے کا بدترین ریکارڈ رکھتی ہے۔ ضروری ہے کہ سیکڑوں کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث بھارتی فوج کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ انٹرنیشنل کریمنل ٹریبونل میں چلایا جائے اور ایک بھرپور مہم کے ذریعے عالمی برادری کو اس مہم سے آگاہ کیا جائے، تاکہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کے بعد انسانیت سوز مظالم اور قتل عام کے ذمے داروں کو سزا ملے۔

KUyoum e istehsal