یوم حق خودارادیت کشمیر آج منایا جارہا ہے!

اسلام آباد/ سری نگر: دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہے ہیں۔
دنیا بھر سمیت کنٹرول لائن کے دونوں جانب مقیم کشمیری آج یوم حق خود ارادیت تحریک آزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کے ساتھ منارہے ہیں۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے یوم حق خودارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حق خودارادیت انسانی احترام کا بنیادی جزو ہے، عالمی برادری کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کے حوالے سے اپنی یقین دہانیوں اور ذمے داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے5جنوری 1949 کو ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی استصواب رائے کے ذریعے کشمیریوں کے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق کو تسلیم کیا گیا تھا۔

jammu o kashmiryoum e haq khud iradiat