ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست کے بعد مہوش حیات نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے خصوصی پیغام دیا۔
پاکستانی اداکارہ نے انسٹاگرام پر دبئی اسٹیڈیم سے ویڈیو شئیر کی، جس میں ان کے دوست اور بھائی بھی موجود تھے۔ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ”تم جیتے یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے”.
انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کر کے نہ صرف ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے بلکہ ہمارے دل بھی جیت لیے ہیں۔
پاکستانی اداکارہ نے لکھا کہ ہم ہمیشہ ان سے پیار کرنے رہیں گے۔
گزشتہ روز پاکستان کا سیمی فائنل دیکھنے سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ کئی فنکار بھی دبئی اسٹیڈیم میں موجود تھے، جن میں مہوش حیات کے ساتھ گلوکار عاصم اظہر بھی شامل ہیں۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے جب کہ آسٹریلیا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اور اب 14 نومبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل کی جنگ ہو گی۔