کراچی: ملک کی معروف خاتون نعت خواں یشفین اجمل شیخ کی والدہ منگل کو کراچی میں انتقال کرگئیں۔
اُن کی والدہ پچھلے کچھ مہینوں سے بیمار تھیں اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
اُن کی نماز جنازہ المرکز اسلامی، نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں بعد نماز عصر ادا کی گئی، جس میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
والدہ کے انتقال پر ادارے وائس آف سندھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمیر ہارون اور اُن کی ٹیم نے نعت خواں یشفین اجمل سے تعزیت کا اظہار کیا اور اُن کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی۔