نیویارک: نازیوں کی جانب سے 1933 میں برلن کے ایک یہودی خاندان سے لوٹے گئے فن پارے حال ہی میں 87 برسوں کے بعد اصل ورثاء کو واپس کردیے گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 1933 میں نازیوں نے ایک یہودی خاندان سے فن پارے لوٹے تھے جو حال ہی میں نیویارک کے ایک چھوٹے میوزیم سے دریافت ہوئے، جس کے بعد انہیں اصل ورثاء کو واپس کردیا گیا۔
ان فن پاروں کا نام ’ونٹرز‘ تھا، جو ایک امریکی فنکار گاری میلچرس کے 1000 فن پاروں کی کلیکشن کا حصہ ہیں جو نازی پارٹی کے ہدف بننے کے بعد برلن کے ایک مشہور یہودی خاندان سے چھینی گئی تھی۔
ان فن پاروں کے چھینے جانے کے بعد یہودی خاندان کے ورثاء کئی دہائیوں سے انہیں واپس حاصل کرنے کے لیے شدت سے انتظار کررہے تھے۔
نیویارک کے شمالی ڈسٹرکٹ کے قائم مقام اٹارنی کا کہنا ہے کہ ’اس یہودی خاندان نے اپنی ہر چیز کھودی تھی لیکن انہوں نے امید نہیں چھوڑی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اس تکلیف کو دُور نہیں کیا جاسکتا، جس سے یہودی خاندان گزرا ہے لیکن مجھے امید ہے کہ ان فن پاروں کے ملنے سے ان کے خاندان کو کچھ حد تک انصاف ملے گا۔