کوالالمپور: دُنیا میں ایسے گوہر نایاب بے شمار ہیں، جو اپنی تخلیقی اور خداداد صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ایسے ایسے کارنامے کرجاتے ہیں کہ لوگ انہیں دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے ارشتا فرمان نامی شخص نے اپنی زندگی میں اب تک قریباً 600 عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں اور اب حال ہی میں انہوں نے ایک اور ریکارڈ قائم کیا ہے۔
ارشتا فرمان نے حال ہی میں ایک منٹ کے اندر سامنے بیٹھے شخص کے سَر پر رکھے 50 تربوزوں کو بیچ سے آدھا کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔
اس سے قبل ارشتا فرمان نے ایک منٹ کے اندر 26 تربوز کو اپنے پیٹ پر رکھ کے بیچ سے آدھا کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔