لاہور: ورلڈکپ 2023 میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزوں کا اجرا آج ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کرنے کے لیے بھارتی سفارت خانے کو اپنی وزارت داخلہ سے این او سی آج مل جائے گا، جس کے بعد ویزے جاری کردیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزوں کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے رابطہ کیا تھا اور آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کو جلد این او سی جاری کرانے کی ہدایت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے وزارت داخلہ سے این او سی جلد جاری کرنے کا کہا، جس کے بعد معاملے پر آج پی پیش رفت ہونے کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم بدھ کی صبح براستہ دبئی حیدرآباد دکن کے لیے روانہ ہوگی اور میگا ایونٹ کے آغاز سے پہلے اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔