اسلام آباد: پاکستان کے لیے عالمی بینک نے 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس قرض سے چلنے والا پروگرام پبلک سیکٹر کے مالی امور میں بہتری لائے گا جب کہ پروگرام کے تحت وفاق اور پنجاب میں پبلک فنانس مینجمنٹ سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق اس پروگرام سے پاکستان کو محصولات اکٹھے کرنے میں آسانی ہوگی جب کہ پروگرام رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو رجسٹرڈ کرنے میں مددگار ہوگا۔
علاوہ ازیں عالمی بینک کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پروگرام سے کاروباری افراد کے لیے رجسٹرڈ ہونے کا عمل آسان ہوگا جب کہ ادائیگیوں، ریفنڈز کی وصولی اور ٹیکس حکام کے خلاف اپیل کا سسٹم بہتر ہوگا۔