اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 102 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
یہ رقم ورلڈ بینک غریب گھرانوں کو قرض کے لیے پاکستان کو دے گا۔ ورلڈ بینک کے مطابق قرض کی رقم میکرو کریڈٹ اور میکرو فنانس کے لیے استعمال ہو سکے گی۔ قرض کی اس رقم سے 18 لاکھ 90 ہزار افراد مستفید ہوسکیں گے۔
ورلڈ بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غریب اور کم آمدن والے گھرانوں کو قرض دیا جا سکے گا۔