ٹوکیو: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل مرحلے میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 82.73 کی۔
پہلی باری میں ارشد کا ساتواں نمبر تھا اور دوسری باری میں ان کا تھرو فاول ہوگیا۔
ارشد ندیم نے تیسری باری میں 82.75 میٹر تھرو کی تاہم ان کی چوتھی تھرو بھی فاول ہوگئی جس کے باعث وہ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
دوسری جانب بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی تھرو 83.65 کی پھینکی جب کہ ان ہم وطن سچن یادیو پہلی باری میں 86.29 میٹر کی تھرو کرنے میں کامیاب ہوئے۔
آج کے فائنل مقابلوں میں اسٹارٹ لسٹ کے مطابق ارشد ندیم نے تیسرے نمبر پر اپنی تھرو کی جب کہ پہلی تھرو جیولن ویبر اور دوسری تھرو اینڈرسن پیٹرز نے پھینکی۔
خیال رہے کہ گروپ بی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ براہ راست فائنل میں جگہ بنائی۔