لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان فاطمہ ثناء کی قیادت میں آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئی۔
ورلڈکپ سے قبل پاکستانی ٹیم دو وارم اَپ میچ کھیلے گی، کرکٹ ٹیم پہلا وارم اَپ میچ 28 ستمبر کو اسکاٹ لینڈ اور دوسرا میچ 30 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کا اپنا افتتاحی میچ 3 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی جب کہ اتوار 6 اکتوبر کو دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت سے ٹکرائو ہوگا۔
قومی ٹیم تیسرا میچ 11 اکتوبر کو آسٹریلیا اور چوتھا میچ 14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویمن ٹیم کی پلیئرز باصلاحیت اور ٹیلنٹڈ ہیں، امید ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔