پی ٹی آئی کی حکومت چاند پر دیکھیں گے، فیصل واوڈا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف چاند پر حکومت بنانے جارہی ہے، وہاں ہم ان کی حکومت دیکھیں گے۔
سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں 15 سال سے جس عمران خان کو جانتا ہوں، عمران خان ہی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی ہی عمران خان ہیں۔ عمرایوب میرے دوست اچھے انسان ہیں، لیکن ماضی نہ بھولیں۔ اچھا ہوتاعلی محمد خان جیسے انسان کا نام وزیراعظم کے لیے آنا چاہیے تھا۔ دکھ کی بات یہ پھر سے گنڈاپور کو نامزد کرکے آپ نے اشارہ دے دیا کہ محاذآرائی، لڑائی، جھگڑے، مولاجٹ کی سیاست کریں گے جو پاکستان، پی ٹی آئی اور خود عمران خان کے لیے بھی بہتر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ گنڈاپور جب سی ایم بن جائیں گے تو ایک پولیس ان کی پروٹیکشن کے لیے کھڑی ہوگی، ایک پولیس انہیں ایزوانٹڈ لینے آئے گی۔ پھر اس کی بیک اپ میں رینجرز اور ایف سی ہوتی ہے تو کلیش ہوگا، خون بہے گا۔ جمہوریت کا، پاکستان کا اور آپ کی اپنی سیاست کا بھی بہت نقصان ہوگا۔
فیصل واوڈا کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ مزے دار بات کہ مولانا اپوزیشن میں ہوں گے، پیچھے اس کے پی ٹی آئی ہوگی۔ یہ بھی قیامت کی نشانی ہے۔ اللہ کا معجزہ ہوگیا تو حکومت سال، ڈیڑھ سال، پونے دو سال چلے گی۔ ن لیگ کی پاور پالیٹکس کا آخری اقتدار ہے وہ پنجاب کی ایم کیو ایم ٹو بنے گی۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جب آپ مولانا صاحب کے پاس چلے گئے، جن کو آپ کافر، ڈیزل، ڈیزل کہتے تھے۔ وہ بھی ڈیزل ہوگئے جب سے وہ پی ٹی آئی کے فولڈ میں آئے ہیں۔ وہ ان کو کہتے ہیں ناچنے گانے والے یہودی، تو یہ سیاسی قیامت کی نشانی ہے۔ تو جب آپ اس حد تک گرسکتے تھے، تو پھر آپ نے اصولوں کی سیاست تو کی نہیں۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ مولانا صاحب کا رویہ نرم ہونے کی یہ وجہ نہیں۔ مولانا صاحب کو کہا گیا تھا کہ مری میں سیاسی گاڑی رُک گئی۔ انہوں نے کہا میں فائدہ اٹھاؤں گا۔ اب انہوں نے کہا کہ پچاس روپے لو اور اپوزیشن میں بیٹھو۔ پی ٹی آئی کو سسٹم کے اندر آکر سسٹم کو ٹھیک کرنا چاہیے۔ 9 مئی کے اندر اگر سی ایم گنڈاپور آرہے ہیں تو پھر آپ باقیوں کو کیسے روکیں گے۔ میرا پہلا سوال ہے عدالت ضمانت دے رہی ہے، کلیئرنس تو نہیں دے رہی نہ، ٹرائل ہونا تو ضروری ہے۔

 

Faisal vawdaImran KhanMaulana Fazal Ur RehmanPML NPTI