نیویارک: 60 فیصد بالغ افراد دائیں پہلو پر سونے کو ترجیح دیتے ہیں جب کہ اس پوزیشن کو نیند کی صحت مند ترین جسمانی حالتوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق دائیں ہاتھ پر سونا خاصا فائدہ مند ہے، ریڑھ کی ہڈی کی صحت سے لے کر خراٹوں، سینے کی جلن اور کمر میں درد کے خطرے تک میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ دائیں کروٹ پر سونے کے مزید صحت بخش فوائد کا ذکر نیچے کیا جارہا ہے۔
دائیں طرف سونے سے ہاضمے کے عمل کو آسان بنانے میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ یہ پیٹ میں موجود تیزاب کو دوبارہ غذائی نالی میں جانے سے روکتا ہے، جس سے ایسڈ ریفلیکس یا سینے کی جلن کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
کچھ ماہرین کا ماننا ہے کہ دائیں طرف سونے سے لیمفیٹک سیال (lymphatic drainage) کے قدرتی بہاؤ میں مدد مل سکتی ہے جو جسم سے فضلات اور زہریلے مادوں کو زیادہ مؤثر طریقے سے نکالنے کا ذمے دار ہے۔
حاملہ خواتین کے لیے عام طور پر بائیں جانب سونے کی تجویز دی جاتی ہے تاہم دائیں کروٹ سونا خون کے بہاؤ اور گردش کے لحاظ سے زیادہ آرام دہ اور فائدہ مند ہے۔
بعض صورتوں میں دائیں کروٹ سونا پیٹھ کے بل سونے کے مقابلے میں ہوا کے راستے کو زیادہ واشگاف رکھتا ہے، جس سے خراٹے اور کم نیند کی حالتوں کو کم کیا جاسکتا ہے۔
دل کے بعض امراض میں مبتلا افراد کے لیے دائیں کروٹ سونا زیادہ فائدہ مند ہے اور خون کی گردش کے لیے بہتر ہے۔