کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کا طیارہ کس نے استعمال کیا؟ طیارے میں بلاول زرداری کے ساتھ کون سوار تھے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ایئرپورٹ انتظامیہ کو خط لکھ دیا .
خط سیکریٹری ایوی ایشن ڈویزن، ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرز سول ایوی ایشن اتھارٹی، ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے نام پر لکھا گیا .
خط کی کاپی وزیراعظم اور گورنر سندھ کے پرنسپل سیکرٹری کو بھی ارسال کی گئی،
خط میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل نے موقف اختیار کیا کہ جہاز میں کون لوگ سوار تھے تفصیلات دی جائے، طیارہ وزیراعلیٰ کے زیر استعمال ہے
حلیم عادل کا اس خط میں کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکس پر اس طیارے پر خرچ کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کا حق ہے کہ اس حوالے سے میں معلومات حاصل کروں