یونس خان کے استعفے کی وجہ کون بنا؟

لاہور: عظیم بلے باز اور قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ یونس خان کے استعفے کے محرکات سامنے آگئے۔ آئس باتھ نہ لینے پر یونس خان کا حسن علی کے ساتھ جھگڑا استعفے کی وجہ بنا۔
ذرائع کے مطابق دورہ جنوبی افریقا میں حسن علی نے آئس باتھ لینے سے انکار کیا۔ ٹرینر یاسر ملک کی شکایت پر سابق کپتان یونس خان نے حسن علی کو ڈانٹ دیا۔


حسن علی کے انکار پر یونس خان شدید مایوس ہوئے۔ وقار یونس نے صلح کی کوشش کی مگر یونس نے انکار کردیا۔
یونس خان واقعے کے بعد دورہ زمبابوے میں الگ تھلگ رہے۔ ٹیم منیجر منصور رانا نے وطن واپسی پر پی سی بی سے منیجر رپورٹ میں واقعہ مخفی رکھا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل یونس خان قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے الگ ہوگئے تھے۔

پی سی بیحسن علیسابق بلے بازسابق بیٹنگ کوچسابق کپتانیونس خان