لاہور: امسال پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی فریضہ حج ادا کرنے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جلد ہی سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم والدہ کے ہمراہ جون کے دوسرے ہفتے حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے بابراعظم کے علاوہ پاکستان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، افتخار احمد، فہیم اشرف اور فخر زمان بھی رواں سال حج کریں گے۔
دوسری جانب سابق کرکٹر انضمام الحق بھی اہلیہ کے ہمراہ حج ادا کریں گے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے مارچ میں بتایا تھا کہ رواں برس ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کریں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل رمضان المبارک میں بابراعظم، حارث رؤف اور افتخار احمد عمرہ ادا کرچکے ہیں۔