Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

واٹس ایپ ویب پر جلد فنگر پرنٹ سے لاگ ان ہوا جاسکے گا!

کی طرف سے ویب ڈیسک پر ستمبر 18, 2020

نیویارک: واٹس ایپ صارفین کے لیے خوش خبری، اس مقبول ترین ایپ کے ڈیکس ٹاپ ورژن میں اب جلد ’فنگر پرنٹ‘ کے ذریعے لاگ ان کرنے کا فیچر شامل ہونے والا ہے۔
واٹس ایپ ویب استعمال کرنے والے صارفین یہ بات تو اچھی طرح جانتے ہوں گے کہ انہیں لاگ ان کرتے وقت اپنے موبائل فون سے کیو آر کوڈ اسکین کرنا پڑتا ہے جس کے بعد ہی وہ واٹس ایپ ویب استعمال کرتے ہیں۔
لیکن واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اب ڈیکس ٹاپ لاگ ان کے لیے ’فنگر پرنٹ لاگ ان سسٹم‘ کی آزمائش کررہا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ واٹس ایپ ویب کے لیے یہ ’فنگر پرنٹ لاگ ان سسٹم‘ کیو آر کوڈ اسکین کرنے والے سسٹم کے مقابلے میں کافی آسان ثابت ہوگا۔
اس نظام کے تحت واٹس ایپ ویب استعمال کرنے کے لیے آپ کو موبائل فون میں اپنا فنگر پرنٹ لگانا ہوگا جس کے بعد یہ فوراً اسکین ہو کر آپ کی ڈیکس ٹاپ اسکرین پر لاگ ان ہوجائے گا۔
واٹس ایپ ویب کے اس نئے ’فنگر پرنٹ لاگ ان سسٹم‘ کو کب ایپ میں شامل کیا جائے گا، اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Finger printLoginWebWhatsApp
  • سائنس ٹیکنالوجی
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

روبوٹس بھی اب انسانوں کی طرح درد محسوس کریں گے

چین کی ٹرین نے 700 کلومیٹر رفتار کا نیا ریکارڈ بناڈالا

امریکا نے چین کے ڈرونز کی درآمدات اور فروخت پر پابندی لگادی

مٹی میں تیزی سے تحلیل ہونے والی پلاسٹک تیار کرلی گئی

اگلے پچاس برسوں میں گرمیاں طویل، سردی کا دورانیہ ڈیڑھ ماہ رہ جائے گا

یورپی یونین کا ایکس پر 12 کروڑ یورو کا جرمانہ

انسانوں کی دھلائی کا نیا دور، مشین جس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • وائس آف سندھ
  • کیریئر
  • رابطہ کریں
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں