واٹس ایپ نے اشتہارات سے متعلق خبروں کو بے بنیاد ٹھہرادیا

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے پلیٹ فارم پر اشتہارات چلانے کی خبروں کو مسترد کردیا۔
فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ میٹا کی جانب سے واٹس ایپ پر آمدن میں اضافے کے لیے پلیٹ فارم پر اشتہارات متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
سربراہ واٹس ایپ وِل کیتھ کارٹ نے اپنی ایکس پوسٹ میں دعوے کو مسترد کرتے ہوئے لکھا کہ یہ خبر جھوٹ ہے۔ کمپنی ایسا نہیں کررہی۔
واٹس ایپ کے ایک ترجمان کا فنانشل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کمپنی کے اندر اگر کسی نے اس متعلق گفتگو کی ہے تو کمپنی اس کی ذمے دار نہیں، لیکن کمپنی نہ تو اس کی آزمائش کررہی ہے نہ اس پر کوئی کام ہورہا ہے اور نہ ہی ایسا کرنے کا کوئی ارادہ ہے۔
ذرائع ابلاغ میں ایسی بھی خبریں گرم تھیں کہ میسجنگ ایپ ممکنہ طور پر اشتہارات کے بجائے صارفین پر سبسکرپشن فیس کا اطلاق کرسکتی ہے۔

Ads NewsRubbishedWhatsApp