Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

کیا واٹس ایپ نمبر سے کوئی بھی آپ کا اکاؤنٹ بند کرواسکتا ہے؟

کی طرف سے ویب ڈیسک پر اپریل 15, 2021

نیویارک: کوئی بھی ایسا شخص جس کے پاس آپ کا واٹس ایپ نمبر موجود ہو، وہ آپ کا اکاؤنٹ مکمل طور پر بند کرواسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی اس نئی خامی کو استعمال میں لانے کے لیے ہیکرز دو مختلف ویکٹرز کا استعمال کرتے ہیں، نئی ڈیوائس پر واٹس ایپ انسٹال کرنے کے بعد چیٹ سروس فعال کرنے کے لیے ہیکر آپ کا نمبر ڈالتا ہے تاہم ٹو-فیکٹر اتھینٹیکیشن سسٹم کے سبب وہ اس کی تصدیق نہیں کرپاتا۔ کیونکہ واٹس ایپ اپنے صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے ایپ پر لاگ ان کے لیے ٹو-فیکٹر اتھینٹیکیشن کا طریقہ کار فراہم کرتا ہے اور یہ ایک 6 ہندسوں کا کوڈ ہے جو ہیکر کو موصول نہیں ہوپاتا۔
متعدد مرتبہ لاگ ان ہونے کی کوشش میں ناکامی کے بعد صارف کا لاگ ان اگلے 12 گھنٹوں کے لیے بند کردیا جائے گا۔
صارف کا اکاؤنٹ بند کیے جانے کے بعد ہیکر اپنے ای میل ایڈریس سے واٹس ایپ انتظامیہ کو مطلع کرتے ہوئے صارف کا نمبر اپنا ہونے کا دعویٰ کرسکتا اور کہہ سکتا ہے کہ آپ کا فون گم گیا یا پھر چوری ہوگیا ہے لہٰذا اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنے کی ضرورت ہے۔
واٹس ایپ انتظامیہ ای میل ریپلائی کے ذریعے تصدیق کیے جانے کے بعد صارف کا اکاؤنٹ معطل کرسکتی ہے جب کہ ہیکر اس عمل کو دوبارہ یقینی بنائے گا تاکہ مکمل طور پر آپ کا اکاؤنٹ غیر فعال کروایا جاسکے۔
اگرچہ اس حملے کا آغاز سیکیورٹی ٹیسٹ کے طور سیکیورٹی ریسرچرز لوئس مارکز کارپینٹیرو اور کینالس پیرینا نے کیا لیکن یہ نتائج پریشان کن تھے۔
دوسری جانب واٹس ایپ انتظامیہ اس مسئلے کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے لیکن فی الحال اس کا کوئی حل موجود نہیں۔

CloseHackersWhatsApp accountwhatsApp Number
  • سائنس ٹیکنالوجی
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

چین میں روبوٹ نے 10 کلوواٹ پاور لائن کی مرمت کر ڈالی

چینی سائنس دان نئی قسم کی لیتھیم آئن بیٹری بنانے میں کامیاب

آج چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، دوسرے ملکوں میں قبلہ رُخ کا تعین کیا جاسکے گا

اے آئی کے حامل اسمارٹ چشمے کب مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے؟

میٹا نے ایڈوانسڈ مائیکرو ڈیوائسز سے 100 ارب ڈالر کا معاہدہ کرلیا

خوف ناک زلزلوں کی پیش گوئی، کیا دُنیا تباہ ہوجائے گی؟

کراچی یونیورسٹی کے طلباء کا کارنامہ: ہارٹ اٹیک کا پیشگی بتانے والی ڈیوائس بنالی

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • وائس آف سندھ
  • کیریئر
  • رابطہ کریں
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں