برلن: جرمنی سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ سارہ روڈو کہتی ہیں کہ وہ طیاروں کی طرف جنسی کشش محسوس کرتی ہیں اور اپنے ہی ایک کھلونے طیارے سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔
روڈو کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ اس کا پسندیدہ طیارہ بوئنگ 737 ہے، جس پر وہ جتنی بار ہو سکے پرواز کرتی ہیں۔ اس کے پاس گھر میں ہوائی جہاز کے 50 سے زیادہ ریپلیکا ماڈلز موجود ہیں اور ہوسکتا ہے کہ وہ ان میں سے ایک سے شادی کر لیں۔
روڈو اپنے پسندیدہ ہوائی جہاز کے ماڈل کو “ڈکی” کہتی ہیں اور اسے اپنا بوائے فرینڈ مانتی ہیں۔
روڈو خود کو Objectum Sexual کے طور پر شناخت کرتی ہیں، یعنی وہ بے جان اشیاء کی طرف جنسی طور پر راغب ہیں۔ وہ ماضی میں ایک ٹرین کے عشق میں بھی گرفتار ہوچکی ہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ طیارے میں انہیں خصوصی طور پر کیا اچھا لگتا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے سب کچھ پسند ہے لیکن خاص طور پر ہوائی جہاز کا ’چہرہ‘، اُس کے پر اور انجن مجھے ’پُرکشش‘ لگتے ہیں۔