کراچی: کنایاری کی مشہور بلوچی ریپر و گلوکارہ ایوابی اور گلوکار مدثر قریشی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔
’کنا یاری‘ گانا جو کوک اسٹوڈیو سے پیش کیا گیا، اس سے شہرت پانے والی بلوچی گلوکارہ ایوا بی نے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔
حجاب پہن کر اسٹیج پر سُر بکھیرنے والی بلوچی ریپر کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، جس میں گلوکارہ کو لال رنگ کا بلوچی دلہن کا روایتی عروسی لباس زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے۔
تاہم ہمیشہ کی طرح ان ویڈیوز اور تصاویر میں بھی ایوا بی نے مہندی لگے ہاتھوں سے اپنا چہرہ چُھپا رکھا ہے۔
یاد رہے کہ اب سے کچھ دن قبل ہی ایوابی نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ جلد نئی زندگی کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔
دھیان رہے کہ ایوابی کی شادی گلوکار مدثر قریشی سے ہوئی ہے، سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارک باد دی جارہی ہے۔