محکمہ موسمیات کی کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل کی پیشگوئی ہے۔تفصِلات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 62فیصد ہے۔جبکہ مغربی جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 15 ناٹیکل مائیل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے،تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 14جولائی سے بارشوں کا آغاز ہونے کا امکان، پہلے اسپیل کا دورانیہ 14سے 17جولائی تک ہونے کا امکان پہلے اسپیل میں درمیانے درجےکی بارشیں متوقع ،صبح کے وقت شہر کا موسم خوشگوار، مطلع ابر آلود ہے،شہر میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔