کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی کورونا کی لپیٹ میں آگئے۔
سید مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس متعلق کہا کہ مجھے جمعہ کو ہلکا بخارمحسوس ہوا تھا جس پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا۔ نتیجہ مثبت آیا۔ ڈاکٹر کی ہدایت کے بعد میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے، تاہم مجھے ہلکا بخار ہے لیکن طبیعت کافی بہتر ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے وار ایک بار پھرتیزی سے جاری ہیں۔ ملک بھرمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے مزید 2128 کیسز رپورٹ پوئے جب کہ 19 مریض جان کی بازی ہار گئے۔