تھرکول فیلڈ کو پانی مہیا کرنے کا کام کویتی کمپنی کے حوالے

کراچی: سندھ حکومت نے تھرکول فیلڈ کو پانی مہیا کرنے کا کام کویت حکومت کی کمپنی اینرٹیک واٹر پرائیویٹ کو دے دیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کویتی کمپنی نبی سر– وینجھر پائپ لائن بچھائے گی، یہ پانی تھرکول فیلڈ پر لگنے والے پاور پلانٹ کو مہیا کیا جائے گا، سندھ حکومت نے آج اینرٹیک واٹر لمیٹڈ کے ساتھ مراعات کا معاہدہ کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ معاہدے کی سائننگ سیری منی میں کویت کے ڈپٹی انڈر سیکریٹری عبداللہ الترکی، کویت کے پاکستان میں سفیر ناصر عبدالرحمان المتائری، کویت میں پاکستان کے سفیر سید سجاد حیدر، سی ای او اینرٹیک کمپنی عبداللہ المتائری بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے۔
اس دستخط کی تقریب میں صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ، وزیر اطلاعات ناصر شاہ، وزیر آب پاشی سہیل انور سیال، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، و دیگر شریک تھے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مُراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کے توانائی شعبے کے لیے یہ آج اہم دن ہے، تھرکول فیلڈ کو 45 کیوسکس پانی مہیا ہوگا، پروجیکٹ کی کل لاگت 30.1 بلین روپے ہے، کویتی کمپنی 60 کلومیٹر طویل نبی سر سے وینجھر تک پانی کی پائپ لائن بچھائے گی، اینرٹیک کمپنی نبی سر پر پانی کا ایک حوض بنائے گی، حوض میں 75 دنوں کی ضرورت کا پانی موجود ہوگا۔

پانی کی لائنتھرکول فیلڈسندھ حکومتکویتی کمپنیمعاہدہ