چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان مستعفی

لاہور: رمیز راجہ کے چیئرمین بننے سے قبل ہی مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ عہدوں سے مستعفی ہوگئے تھے اور اب اختیارات میں کمی اور تنخواہ میں کٹوتی پر نالاں وسیم خان نے بھی اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں استعفوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، ذرائع کے مطابق وسیم خان نے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کی، جس میں رمیز راجہ نے تنخواہ اور اختیارات میں کمی کا عندیہ دیا، جس کے بعد چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے اپنا استعفی پیش کردیا۔
وسیم خان نے فروری 2019 میں عہدہ سنبھالا تھا اور ان کے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کنٹریکٹ کی مدت اگلے برس ختم ہونی تھی۔ وسیم خان جلد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوں گے۔