گنڈاپور کے وارنٹ جاری، گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری۔ گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج نصر من اللہ بلوچ نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت کی، اس دوران مقدمے کے شریک ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت عدالت نے عدم پیشی پر علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے اور پولیس کو انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
بعدازاں عدالت نے علی امین گنڈاپور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی بھی 20 جنوری تک مؤخر کردی۔
سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

Ali Amin GandapurEx CM of KPKIslamabad City CourtNBW release