کراچی: ریالٹی شوز کے میزبان وقار ذکا نے کہا ہے کہ میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے پاکستان کا قرضہ اتار سکتا ہوں، لیکن میری ایک شرط ہے کہ عمران خان استعفیٰ دیں اور مجھے ملک چلانے دیں۔
I can pay off PAK debt using crypto but the condition is @ImranKhanPTI should step down and let me run the country if not then Pakistanis should demand what solution respectable , olive plantation, tourism , anti corruption lovers IK has. I challenge all Politican koi idea hai
— Waqar Zaka (@ZakaWaqar) May 4, 2021
5 مئی 2021 کی صبح ٹویٹر پر وقار ذکا کا نام ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے اور اس کی وجہ ان کی وہ ٹویٹ ہے جو انہوں نے گزشتہ روز کی تھی۔ وقار ذکا نے ٹوئٹر پر لکھا تھا ’’میں کرپٹو کرنسی کا استعمال کرکے پاکستان کا قرض ادا کرسکتا ہوں، لیکن شرط یہ ہے کہ عمران خان اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں اور مجھے ملک چلانے دیں۔ اگر نہیں تو پاکستانیوں کو مطالبہ کرنا چاہیے کہ عزت، زیتون کے باغات، سیاحت، انسداد بدعنوانی سے محبت کرنے والے عمران خان کے پاس اس کا کیا حل ہے۔ میں تمام سیاست دانوں کو چیلنج کرتا ہوں کوئی آئیڈیا ہے۔‘‘
وقار ذکا کی اس ٹویٹ کے بعد ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے طنزومزاح سے بھرپور دلچسپ تبصرے کیے گئے۔