لندن: پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن لندن میں انتقال کرگئے۔
بتایا گیا ہے کہ واجد شمس الحسن کا شمار ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا، وہ لندن کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے سید واجد شمس الحسن کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سید واجد شمس الحسن صحافی، سفارت کار اور تاریخ کا عظیم ورثہ تھے، ان کے والد نواب شمس الحسن قائداعظم کے چالیس سال ساتھی رہے، سید واجد شمس الحسن بھٹو خاندان کے عظیم دوست اور ساتھی تھے، ان کی پارٹی قیادت اور جمہوریت کے لیے بے مثال خدمات ہیں۔
سابق صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ سید واجد شمس الحسن کے انتقال پر قیادت اور کارکن سوگوار اوران کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔