وبائی آفات نے جہاں انسانوں کے لیے مشکلات میں اضافہ کیا، وہیں انہوں نے نئے زمانے کی نوید بھی دی۔
خواب اور اُمیدیں تقسیم کرنے والے تخلیق کاروں نے بھی دُنیا کو کورونا کے زمانے سے روشناس کروانے کا کام کیا۔
ان ادبی اظہاریوں کو محفوظ کرنے کے ارادے سے لٹریری فورم آف نارتھ امریکا حرکت میں آیا، اس فورم نے اپنے فیس بُک گروپ اور ویب سائٹ پر شایع ہونے والے مضامین کو جریدے گوشوارہ کے قرنطینہ ایڈیشن میں یک جا کردیا۔
سوشل میڈیا پر آن لائن شایع ہونے والی یہ شاعری، منتظم اعلیٰ ڈاکٹر رضوان علی اور اُن کے مشیر ڈاکٹر عابد رضا نے شایع کی ہے، معاونین میں شاعرہ نصرت زہرا شامل ہیں۔
گوشوارہ قرنطینہ ایڈیشن کا انتساب کورونا میں شہید ہونے والوں کے نام ہے۔ اس رسالے میں اُردو ادب کے معتبر ناموں کے ساتھ نئے لکھنے والوں کی شاعری کا زرخیز مواد کورونا کی صعوبتوں اور شہادتوں کی بہادری کا قصہ ہے۔
سرِورق ریاض رفیع نے بنایا ہے۔ پرچہ حاصل کرنے کے لیے اس نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے: 03122129593