موشگافیاں: احمد نعیم ہاشمی کا بامعنی، تیکھا مزاح

وقار کنول
کہتے ہیں، مسخرے کا اصل دُکھ اس کے لطیفے ہی جانتے ہیں!
گزشتہ دنوں سنا تھا کہ ممتاز برطانوی اداکار، Rowan Atkinson اپنے مشہور زمانہ مسٹر بین کے کردار کو اب مزید نہیں نبھائیں گے، فقط اس کے لیے وائس اوور فراہم کریں گے۔
اداکار،Rowan Atkinson نے کہا: میں کبھی اس کردار کو ادا کرتے ہوئے لطف اندوز نہیں ہو سکا، یہ کردار مجھ پر اداسی طاری کر دیتا ہے۔
فن کے بادشاہ چارلی چپلن کی زندگی کی بابت بھی کہا جاتا ہے کہ پوری دنیا کو اپنے فن سے ہنسانے والے اس اداکار کی زندگی دکھوں سے عبارت تھی۔

اس کتاب کی ایک ایک لائن پورے دل سے لکھی ہوئی ہے

تو کیا اوروں کو ہنسانے کے لیے دُکھوں کو سمجھنا، ان سے گزرنا ضروری ہے؟
مزاح اور پھر اچھا مزاح تب ہی تخلیق ہوتا ہے، جب آپ خوشی کے پیچھے کارفرما دکھ محسوس کرنے لگیں اور دکھ کو جذب کرنے سے ہی قہقہے برآمد ہوتے ہیں۔
احمد نعیم ہاشمی کی تازہ کتاب موشگافیاں، جس کا سوشل میڈیا پر آج کل چرچا ہے، چند دنوں میں ہی مکمل کر لی۔ ایک ایک لائن پورے دل سے لکھی ہوئی ہے، حقائق کو مزاح میں پرو کر انھوں نے اردو مزاح نگاری کو نئی جہت دی ہے۔
تیکھے جملے، با معنی اور گہرا مزاح اس کتاب کو باوقار بنتا ہے۔ ان سے مزید اس نوع کی کتابوں کی توقع ہے۔
صفحات: 160
قیمت: 450
ناشر: جہاں بخت پبلی کیشنز، ملتان، لاہور

احمد نعیم ہاشمیموشگافیاں