کراچی: وائس آف سندھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمیر ہارون اور ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر دانیال جیلانی نے یو اے ای کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی سے ملاقات کی ہے۔
یہ ملاقات خاصے خوش گوار ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں ملکوں کی تہذیب و ثقافت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں تہذیب و ثقافت کے فروغ کے حوالے سے مشترکہ اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی نے وائس آف سندھ کی ملک و قوم کی بہتری کے لیے کوششوں کو سراہا اور اس ادارے کی ترقی میں ڈاکٹر عمیر ہارون کے قائدانہ کردار کی کُھل کر تعریف کی۔