وائس آف سندھ کے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر کی ڈی آئی جی ایسٹ سے ملاقات

کراچی: وائس آف سندھ کے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر اور نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کے گورنر دانیال جیلانی کی ڈی آئی جی ایسٹ عثمان صدیقی سے ملاقات۔
وی او ایس کے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر دانیال جیلانی نے ڈی آئی جی ایسٹ عثمان صدیقی سے اُن کے دفتر میں جاکر ملاقات کی۔
اس موقع پر دانیال جیلانی نے ڈی آئی جی ایسٹ عثمان صدیقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اُن کے جرائم کے خلاف موثر کردار کی کُھل کر تعریف کی۔
ڈی آئی جی ایسٹ عثمان صدیقی کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کی حاکم نہیں خادم ہے، جرائم کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہے ہیں، جلد حوصلہ افزا نتائج سامنے آئیں گے۔

Daniyal JilaniDeputy Project DirectorDIG EastmeetUsman SiddiquiVOS