مدینہ منورہ: رمضان المبارک کے دوران مدینہ منورہ میں ریاض الجنہ کی زیارت کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا۔
پہلے 2 عشروں میں مردوں کے لیے ریاض الجنہ کی زیارت کے 2 اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔
مردوں کے لیے زیارت کا پہلا وقت صبح 11:20 سے رات 8 بجے تک مقرر کیا گیا ہے جب کہ دوسرا وقت رات 2 سے صبح 5 بجے تک کا ہے۔
اسی طرح خواتین کے لیے وقت رات 11 سے 1:40 اور صبح 6 سے 11 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔
تیسرے عشرے میں ریاض الجنہ کی زیارت کیلئے مردوں کے لیے 3 اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔
تیسرے عشرے میں مردوں کے لیے پہلا وقت صبح 11:20 سے رات 8 بجے، دوسرا وقت رات 11 سے 12 بجے تک اور تیسرا وقت صبح 2 سے 5 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔
خواتین کے لیے تیسرے عشرے میں صبح 6 سے 11 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔