نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کی نومنتخب کابینہ کا دورۂ مزار قائد

کراچی: نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کی نومنتخب کابینہ کے اراکین نے صوبائی گورنر نیشنل یوتھ اسمبلی کی سربراہی میں مزار قائد پر حاضری دی، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہر بھی موجود تھے۔


نومنتخب کابینہ اراکین کو مزار قائد پر پاک بحریہ کے جوانوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور مزار قائد کی انتظامیہ نے وہاں موجود قائد گیلری سمیت دیگر جگہوں کے متعلق آگاہی فراہم کی۔


نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کی نومنتخب کابینہ کے ارکان نے مزار قائد پر اس بات کے عزم کا اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح اور اُن کے رفقاء نے مسلسل جدوجہد سے پاکستان حاصل کیا، اب نوجوان اس ملک کی بقا، سلامتی اور ترقی کے لیے اسی طرح اپنا مثبت کردار ادا کریں گے اور ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔

Cabinet membersFounder of PakistanNational Youth Assembly sindhVisit Mazar e Quaid