پاکستانیوں کی اپنائیت پر آنکھوں میں آنسو آجاتے تھے، سہواگ

نئی دہلی: سابق مشہور بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی پر تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی اپنائیت پر آنکھوں میں آنسو آجاتے تھے۔
وریندر سہواگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے دورے میں جب بھی شاپنگ کی، دکان داروں نے پیسے نہیں لیے۔ سال 2004 میں لاہور میں اپنے گھر والوں کے لیے 30،35 سوٹ لیے۔ دُکان دار کو پتا چلا کہ بھارت سے آیا ہوں تو انہوں نے کہا کہ آپ مہمان ہیں، ہم آپ سے پیسے کیسے لے سکتے ہیں۔
وریندر سہواگ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دو بھائی ہیں جو الگ الگ ہیں۔ دورۂ پاکستان میں ہم جہاں جہاں گئے بہت پیار ملا۔ لوگوں کی باتیں سن کر جذباتی ہوجاتے اور آنکھوں میں آنسو آجاتے تھے۔

Former indian CricketerInterviewPakistan visitVirender sehwag