لاہور: نازیبا اور قابل اعتراض ویڈیوز بناکر خاتون سے 4 کروڑ روپے ہتھیانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جاوید نے پہلے خاتون کو اس کے شوہر سے طلاق دلوائی اور خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، ملزم نے خاتون کی ویڈیوز کی بنا پر اسے طلاق دلوائی اور اس سے پیسے بٹورتا رہا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے خاتون کو بلیک میل کرکے 4 کروڑ روپے اور 50 تولے زیور ہتھیائے، ملزم نے مزید 10 لاکھ لینے کے لیے خاتون کو لاہور بلوایا اور ویڈیوز خاتون کے رشتہ دار کو بھیج دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جعلی عامل بھی ہے اور وہ خاتون سے فون پر پیسے منگواتا رہا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم گزشتہ 7 سال سے لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنارہا تھا۔