شاہد آفریدی کی اہلیہ کی شوٹنگ مشق کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

کراچی: اسٹار آل رائونڈر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی اہلیہ کی فائرنگ کی مشق کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اس ویڈیو کو خود شاہد آفریدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی اہلیہ شوٹنگ رینج میں بندوق سے نشانہ لگانے کی پریکٹس کررہی ہیں جب کہ شاہد آفریدی نہ صرف انہیں ہدایت دے رہے بلکہ کامیاب نشانے پر داد بھی دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں آفریدی ہنستے ہوئے یہ بھی کہتے ہیں کہ "یہی فائرنگ گھر پر ہوتی ہے”. انہوں نے اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا: شادی زندگی بھر کا ایک سفر اور ایڈونچر ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور صارفین نے آفریدی کی پوسٹ پر بھرپور ردعمل بھی دیا ہے۔
صارفین نے ان کے اہلیہ کے ساتھ دوستانہ رویے اور طنز و مزاح کو سراہا۔ کئی صارفین نے فائرنگ کو پشتون ثقافت کا حصہ قرار دیا۔

 

shahid afridiShooting Practicesocial MediaVideo Viralwife