فضا کو شوہر کی جانب سے کندھے پر اُٹھانے کی ویڈیو وائرل، مداحوں کی تنقید

کراچی: ٹی وی میزبان اور اداکارہ فضا علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں شو کے دوران ان کے شوہر نے کاندھے پر اُٹھایا۔ یہ ویڈیو مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے اور اس پر صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو خوشگوار اور ذاتی لمحہ قرار دیا ہے جب کہ اکثر صارفین کی جانب سے اس پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ کچھ صارفین نے اس طرح کے مناظر کو عوامی پلیٹ فارم پر پیش کرنے کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی ویڈیوز کسی طور مناسب نہیں کہی جاسکتیں۔ یہ ہمارے معاشرے اور تہذیب کے منافی ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ موضوع ٹرینڈ کررہا ہے اور مختلف صارفین اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
میڈیا ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مواد کو سیاق و سباق کے ساتھ دیکھنا ضروری ہے تاکہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی یا غیر ضروری قیاس آرائی سے بچا جا سکے۔
یاد رہے کہ پہلے بھی فضا علی اور اُن کے شوہر کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جن پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔