علیزے شاہ کی ریمپ پر گِرنے کی ویڈیو وائرل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ لاہور میں برائیڈل کاٹیور فیشن ویک کے دوران ریمپ پر گِر گئیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں برائیڈل کاٹیور فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا جہاں پاکستانی ماڈلز سمیت اداکاراؤں نے اپنے حُسن کے جلوے بکھیرے اور خوب تعریفیں وصول کیں۔
برائیڈل کاٹیور فیشن ویک کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں ایک ویڈیو ہردلعزیز اور نوجوان اداکارہ علیزے شاہ کی بھی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں علیزے شاہ گلوکارہ شازیہ منظور کے ساتھ ریمپ پر واک کررہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ شازیہ منظور نے ایک ہاتھ سے علیزے شاہ کو پکڑا ہوا ہے اور گلوکاری کرتے ہوئے اُن کے ساتھ ریمپ پر واک کررہی ہیں۔

Video of Alize Shah falling on the ramp goes viral