فضل الرحمان کے صاحبزادے کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان: مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی کو سی پیک پر حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ وانڈہ یارک کے قریب پیش آیا، جس میں اسکواڈ کی گاڑی سلپ ہونے کے باعث روڈ سے نیچے جا گری۔
ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت اسکواڈ کی گاڑی میں 4 افراد سوار تھے، جن میں سے 2 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ حادثے میں ڈرائیور محفوظ رہا۔

2 People Killedcar accidentMaulana Asjad MahmoodMaulana Fazal Ur RehmanSquad